ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ہاویری میں بجلی گرنے سے 3بچے فوت ایک کی حالت نازک

ہاویری میں بجلی گرنے سے 3بچے فوت ایک کی حالت نازک

Wed, 24 May 2017 17:32:25  SO Admin   S.O. News Service

ہاویری 23؍مئی (ایس او نیوز)بے موسم کی بارش کے دوران ہونے والے ایک المناک حادثے میں بجلی گرنے سے تین بچے فوت ہوجانے کی خبر ہاویری کے آلاد گیری نامی گاوں سے موصول ہوئی ہے۔
تفصیل یہ بتائی جاتی ہے کہ رانی بینور کے رہنے والے الفاظ خان احمد خان پٹھان،آفرید خان امام صاب پٹھان،عبدالقادر گیلانی عبدالغنی کوڈ نامی لڑکے اپنے گھر والوں کے ساتھ یہاں ایک درگاہ پر حاضری کے لئے آئے ہوئے تھے۔ پھر جب وہ اپنے گھر کی طرف لوٹ رہے تھے تواچانک بادل کی گرج کے ساتھ برسات شروع ہوگئی اور اس دوران کڑکنے والی بجلی کی زد میں آنے سے ان تینوں بچوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔ جبکہ چوتھا بچہ شاہ میر خان پٹھان شدید زخمی ہوگیا ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


Share: